’شادی کی پہلی رات میرے شوہر نے مار مار کر میرا حشر کردیا اور پھر مجھے۔۔۔‘ پاکستانی دلہن کے ساتھ سہاگ رات پر ایسا خوفناک سلوک کہ ہر شخص کانپ اُٹھے

’شادی کی پہلی رات میرے شوہر نے مار مار کر میرا حشر کردیا اور پھر مجھے۔۔۔‘ ...
’شادی کی پہلی رات میرے شوہر نے مار مار کر میرا حشر کردیا اور پھر مجھے۔۔۔‘ پاکستانی دلہن کے ساتھ سہاگ رات پر ایسا خوفناک سلوک کہ ہر شخص کانپ اُٹھے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں خواتین پر مظالم کوئی غیر معمولی بات نہیں سمجھی جاتی لیکن پھر بھی اس بات کا تو تصور بھی محال ہے کہ شادی کی پہلی رات کسی دلہن کے ساتھ بھیانک جسمانی تشدد کا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ پر ایک ایک ایسی ہی بدنصیب دلہن نے اپنی شادی کی پہلی رات کا واقعہ بیان کیا ہے جو یقیناً ناقابل یقین اور بے حد افسوسناک ہے۔

بدقسمت لڑکی نے بتایا ہے کہ ”میری شادی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی۔ میرا تعلق ایک مڈل کلاس اور پڑھی لکھی فیملی سے ہے جبکہ میں خود بھی تعلیمیافتہ ہوں۔میرے سسرال نے بہت زیادہ جہیز کا مطالبہ کیا تھا جو میرے والدین نے پور ابھی کیا۔ شادی کی پہلی رات ہی میرے خاوند نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی۔ ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ میں پہلی لڑکی نہیں تھی جس کے ساتھ وہ ایسا کر رہا تھا۔ میری ساس اور خاوند دراصل عادی مجرم تھے جو شادی کے نام پر بھاری جہیز اکٹھا کرنے کے فراڈ میں ملوث تھے۔ میری حالت زار کا میرے والدین کو اس وقت علم ہوا جب وہ مجھے ملنے آئے اور میں کمرے میں بند تھی جبکہ باہر تالا پڑا ہوا تھا۔ میری خوش قسمتی تھی کہ میرے والدین مجھے بروقت واپس لانے میں کامیاب ہو گئے اور میں مزید درندگی سے بچ گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی