پرواز کی روانگی سے تھوڑی دیر پہلے خاتون پائلٹ ڈیوٹی پر پہنچی تو اسے دیکھ کر افراتفری پھیل گئی، ائیرلائن عملے کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے کیونکہ اس کی۔۔۔

پرواز کی روانگی سے تھوڑی دیر پہلے خاتون پائلٹ ڈیوٹی پر پہنچی تو اسے دیکھ کر ...
پرواز کی روانگی سے تھوڑی دیر پہلے خاتون پائلٹ ڈیوٹی پر پہنچی تو اسے دیکھ کر افراتفری پھیل گئی، ائیرلائن عملے کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے کیونکہ اس کی۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون پائلٹ ایسی بیہودہ حالت میں طیارہ اڑانے کے لئے پہنچ گئی کہ اسے دیکھتے ہی افراتفری کی سی کیفیت پیدا ہو گئی اور فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ خاتون پائلٹ بنگلورو سے تریواندرم جانے والی پرواز AI583کو اڑانے کے ڈیوٹی پر پہنچی تھی۔ سکیورٹی اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ خاتون پائلٹ سیدھی طرح سے چل بھی نہیں پا رہی تھے لیکن وہ جہاز اڑانے جا رہی تھی۔ اس کی جھومتی چال کو دیکھ کر فوری طور پر اسے الکوحل ٹیسٹ کیلئے لے جایا گیا اور تب ہی یہ انکشاف ہوا کہ اس نے مقررہ حد سے کافی زیادہ شراب پی رکھی تھی۔

اس خاتون پائلٹ کو چونکہ پہلی بار نشے کی حالت میں طیارہ اڑانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا لہٰذا اسے تین ماہ کیلئے گراو¿نڈ کر دیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق اگر کوئی پائلٹ دوسری بار اس جرم کا مرتکب ہو تو اسے تین سال کیلئے گراو¿نڈ کر دیا جاتا ہے اور اگر تیسری بار یہی جرم سرزد ہوجائے تو عمر بھر کیلئے جہاز اڑانے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی