ریسٹورنٹ میں اکثر آپ کی ڈرنک میں 2 سٹرا کیوں ڈالتے ہیں؟ اس کا فائدہ جان کر آپ آئندہ ہر مرتبہ 2 سٹرا ہی استعمال کریں گے

ریسٹورنٹ میں اکثر آپ کی ڈرنک میں 2 سٹرا کیوں ڈالتے ہیں؟ اس کا فائدہ جان کر آپ ...
ریسٹورنٹ میں اکثر آپ کی ڈرنک میں 2 سٹرا کیوں ڈالتے ہیں؟ اس کا فائدہ جان کر آپ آئندہ ہر مرتبہ 2 سٹرا ہی استعمال کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برمنگھم(نیوز ڈیسک) عام طور پر تو آپ کو ئی بھی مشروب پیتے ہوئے صرف ایک ہی سٹرا (straw) یعنی پلاسٹک کا پائپ استعمال کرتے ہیں لیکن کبھی آپ نے غور کیا کہ بڑے ہوٹلوں میں جب آپ کو مشروب پیش کیا جاتا ہے تو بعض اوقات اس میں ایک کی بجائے دو سٹرا ہوتے ہیں۔ یہ کیا سائنس ہے بھئی؟

دراصل یہ کام ایسے مشروبات کے ساتھ کیا جاتا ہے جن میں کافی مقدار میں برف ڈالی جاتی ہے۔ جب مشروب کی بالائی سطح پر برف کی تہہ بن جاتی ہے تو ہوا اس کے اندر داخل نہیں ہوسکتی اور یوں اگر آپ ایک پائپ سے مشروب پینے کی کوشش کریں تو اسے منہ میں کھینچامشکل ہوجاتا ہے۔ دوسرے پائپ کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ جب آپ ایک پائپ سے مشروب کو منہ میں کھینچ رہے ہوں تو دوسرے پائپ سے ہوا اس کے اندر جارہی ہوتی ہے اور یوں مشروب کا آپ کے منہ کی جانب بہاﺅ آسان ہوجاتا ہے۔ اگلی بار آپ جب بھی زیادہ برف والا مشروب پئیں تو اس میں ایک کی بجائے دو سٹرا استعمال کرکے دیکھیں، یقیناً آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس