سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد ’’ کریم ‘‘ میں کمپنی کی 2 ہزار خواتین کپتان بھرتی

سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد ’’ کریم ‘‘ میں کمپنی کی 2 ہزار خواتین ...
سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد ’’ کریم ‘‘ میں کمپنی کی 2 ہزار خواتین کپتان بھرتی

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں’’ کریم ‘‘ کمپنی نے2ہزارخواتین کپتان بھرتی کرلیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق کریم سروس میں جنرل مینجر ریاض الدالوج نے بتایاکہ جب سے ہم نے اشتہار دیا تب سے ہزاروں خواتین کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اب عورتوں کو مردوں کے برابر ڈرائیونگ کی اجازت دے چکی ہے اس لیے ہمیں خاتون ڈرائیورز کی بھرتیوں میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور اس وقت 2000 خواتین ڈرائیورز جنھیں کپتانیہ کا نام دیا گیا ہے ریاض، جدہ اور دمام میں اپنے کام کا آغاز کر چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی خواتین کو آج ملنے والی آزادی کے کتنے پراثر نتائج ہوں گے؟ اس کا ادارک شاید کچھ وقت گزرنے کے بعد ہی حقیقی معنوں میں ہو سکے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا