جرمنی اور جنوبی کوریا کے اہم ترین میچ میں وہ کام ہو گیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ نہیں ہو سکتا“

جرمنی اور جنوبی کوریا کے اہم ترین میچ میں وہ کام ہو گیا کہ پوری دنیا دنگ رہ ...
جرمنی اور جنوبی کوریا کے اہم ترین میچ میں وہ کام ہو گیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ نہیں ہو سکتا“

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈکپ میں دفاعی چیمپین جرمنی اور جنوبی کوریا کے اہم ترین میچ میں جنوبی کوریا نے کھیل کے آخری منٹوں میں 2 گول کر کے جرمنی کو ورلڈکپ سے باہر کرتے ہوئے فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میا خلیفہ نے اپنی کئی سال پرانی تصویر شیئر کی تو مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، وہ آج سے کچھ سال پہلے کتنی موٹی تھیں؟ دیکھ کر آپ بھی ”توبہ، توبہ“ کریں گے

ایسا 80 سال میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی جرمن ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہو اور یہی وجہ ہے کہ اس میچ کے نتیجے نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔گروپ ایف میں سویڈن اور میکسیکو نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ گول کے فرق کی وجہ سے جرمنی گروپ میں آخر نمبر پر آیا ہے۔

مجموعی طور پر جرمن کھلاڑیوں نے 70 فیصد سے زائد بال کا پوزیشن اپنے پاس رکھ کر میچ پر اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم جنوبی کوریا کے خلاف گول سکور نہ کر سکی۔ جرمنی نے گول کرنے کیلئے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔

جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔شکست کے نتیجے میں جرمنی کو کوئی پوائنٹ نہیں مل سکا جبکہ سوئیڈن نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں صفر گولز سے ہراکر پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 سوئیڈن کی جانب سے 50ویں منٹ میں لگوگ اوگسٹنسن، 62ویں منٹ میں انڈریاز گرانکوسٹ جبکہ 74ویں منٹ میں میکسیکو کے دفاعی کھلاڑی ایڈسن الوریز نے گیند کو اپنے ہی گول میں بال داغ کر اون گول کردیا۔خیال رہے کہ جرمنی نے 2014 ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو ہراکر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔

مزید : اہم خبریں /کھیل