انتخابات کا دن عمران خان کے لیے یوم حساب ہو گا:حمزہ شہباز

انتخابات کا دن عمران خان کے لیے یوم حساب ہو گا:حمزہ شہباز
انتخابات کا دن عمران خان کے لیے یوم حساب ہو گا:حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابات کا دن عمران خان کے لیے یوم حساب ہو گا ،25جولائی کوبلے میں اتنے سوراخ کریں کہ کھیلنے کے قابل نہ رہے،عمران خان صاحب لاہور نے 2013 میں بھی آپ کو کچھ نہیں دیا تھا۔ 2018 میں کچھ نہیں ملے گا۔

جیو نیوز کے مطابق رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب صرف بھاشن دیتے ہیں،بھاشن سے کچھ نہیں ہوتاہے۔ ہم نے لوڈ شیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے۔آپ کوپنجاب کے ہر ضلع میں نئی سڑکیں نظر آئیں گی ۔لاہور میں میٹرو بس چل رہی ہے،اورنج ٹرین کا افتتاح ہو گیا ہے ۔پشاورکی میٹروبس کا حال دیکھیں،یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان ؟عمر ان خان لاہور نے 2013 میں بھی آپ کو کچھ نہیں دیا تھا ۔ 2018 میں بھی لاہور سے آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔نواز شریف کا یہ قصور ہے کہ وہ بے قصور ہیں۔انہوں نے کہا کہ25 جولائی کونہ صرف پنجاب بلکہ تمام صوبوں میں مسلم لیگ ن جیتے گی۔زرداری صاحب نے اپنی جیبیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیاہے۔عمران خان نے کنٹینر پرچڑھ کر عوام سے جھوٹ بولے تھے۔25جولائی کوبلے میں اتنے سوراخ کریں کہ کھیلنے کے قابل نہ رہے۔ انتخابات کا دن عمران خان کے لیے یوم حساب ہو گا۔کراچی کے عوام آج پنجاب کی ترقی دیکھ کرشہبازشریف کو یاد کرتے ہیں۔

مزید : قومی