عظمیٰ بخاری نے شہباز شریف کے بیان پر معذرت کرلی

عظمیٰ بخاری نے شہباز شریف کے بیان پر معذرت کرلی
عظمیٰ بخاری نے شہباز شریف کے بیان پر معذرت کرلی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی جانب سے کراچی کو ”کرانچی“کہنے کے بیان پر معذرت کرتی ہوں جو لو گ ماﺅں کی بیماری پرسیاست کرتے ہیں ان پر لعنت ہو۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف کی جانب سے کراچی کو کرانچی کہنے پر میں معذرت کرتی ہوں لیکن جو لوگ ماﺅں کی بیماریوں پر سیاست کرتے ہیں ان پر لعنت ہو ۔ انہوں نے کہا جس شخص کی اپنی ماں کینسر کی بیماری سے فوت ہوئی اور اب وہ اس کے نام پر شوکت خانم بنا کر کھا رہا ہے ، اس کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی سے پوچھتی ہوں کہ اب تک بے نظیر بھٹو کی پورسٹ مارٹم رپورٹ کیوں نہیں آئی ؟ انہوں نے کہا کہ ہم ماﺅں پر سیاست نہیں کرتے، ہمارے پاس اور بھی بہت کچھ ہے سیاست کرنے کیلئے ، ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم الیکشن نہیں جیت سکتے اور اس لئے الیکٹیبلز کو لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی سیاست شوکت خام کے گرد گھومتی ہے ۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے لوگوں نے کوڑے کھائے تھے اور میں جیلوں میں گئی کسی نے میرے اوپر احسان نہیں کیا بلکہ مجھے پے بیک کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو رشتوں کا احترام بھی نہیں ہے اور ان کی ایسی ایسی سٹوریاں ہیں کہ میں ایک خاتون ہوتے ہوئے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتی ۔

مزید : قومی