آئرلینڈ نے بھارتی بلے بازوں کا ”بھرکس“ نکال دیا، 20 اوورز میں کتنے رنز بنا پائے؟ بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آیا

آئرلینڈ نے بھارتی بلے بازوں کا ”بھرکس“ نکال دیا، 20 اوورز میں کتنے رنز بنا ...
آئرلینڈ نے بھارتی بلے بازوں کا ”بھرکس“ نکال دیا، 20 اوورز میں کتنے رنز بنا پائے؟ بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ روہت شرما نے 61 گیندوں پر 97 رنز بنائے اور شیکھر دھون 74 رنز بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میا خلیفہ نے اپنی کئی سال پرانی تصویر شیئر کی تو مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، وہ آج سے کچھ سال پہلے کتنی موٹی تھیں؟ دیکھ کر آپ بھی ”توبہ، توبہ“ کریں گے 

بھارت کی پہلی وکٹ 160 کے مجموعی سکور پر گری اور دوسرا کھلاڑی 186 کے مجموعے پر آؤٹ ہوا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بھارت رنز کا پہاڑ کھڑا کر دے گا مگر آئرش باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کو جلد پویلین کی راہ دکھا دی اور پھر کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکا۔

 ڈبلن میں کھیلے جا رہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 61 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شیکھر دھون نے 45 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں سریش رائنا نے 10، مہندرا سنگھ دھونی نے 11، ہردیک پانڈیا نے 6 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی اور منیش پانڈے کوئی سکور نہ بنا سکے۔

آئرلینڈ کی جانب سے چیز سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کیوین اوبرائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل