مقدونیا کے صدر نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے قانون پر دستخط سے انکار کر دیا

مقدونیا کے صدر نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے قانون پر دستخط سے انکار کر دیا
مقدونیا کے صدر نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے قانون پر دستخط سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکوپیہ(این این آئی)مقدونیا کے صدر جیورگے ایوانوف نے اْس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے تحت ملک کا نام تبدیل کیا جانا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانوف نے کہاکہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ صدر کے پاس اس معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ رواں ماہ مقدونیا اور یونان کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یوگوسلاویہ کی اس سابق ریاست کا نام بدل کر ’’ری پبلک آف نارتھ میسیڈونیا‘‘ کر دیا جائے گا۔