کراچی اور پان کے حوالے سے بیان دینے پر شہباز شریف کو کٹہرے میں لایا جائے :پاک سرزمین پارٹی کا الیکشن کمیشن سےمطالبہ

کراچی اور پان کے حوالے سے بیان دینے پر شہباز شریف کو کٹہرے میں لایا جائے :پاک ...
کراچی اور پان کے حوالے سے بیان دینے پر شہباز شریف کو کٹہرے میں لایا جائے :پاک سرزمین پارٹی کا الیکشن کمیشن سےمطالبہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما آصف حسنین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے کراچی کو کرانچی کہنے اور پان کے حوالے سے بیان پر الیکشن کمیشن شہباز شریف کو کٹہرے میں لائے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے آصف حسنین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا پان کھانے کے حوالے سے جملہ ان جیسے آدمی کے منہ سے اچھا نہیں لگتا،یہ مذاق ہے اور یہ اب خود مذاق بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی کراچی پر توجہ نہیں دی اور اب یہ  کہہ رہے ہیں کہ اگر ہم آگئے تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے یعنی جب یہ آئیں گے تو اس شہر کو پیرس بنا دیں گے جو اس ملک کا 70فیصد ریونیو دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب میں حکومت نہیں بلکہ کاروبار کررہے ہیں، پنجاب کے تمام کاروبار پر ان کا قبضہ ہے ،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم اس ملک کے لئے مافیاز  کی حیثیت اختیار کرگئے تھے ۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ بڑے واضح ہیں کہ کوئی کسی کے خلاف غلط بات نہیں کرے گا اور اب ایسے جملے استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شہباز شریف کو کٹہرے میں بلائے ۔

مزید : قومی