جوپارٹی کارکنوں کیساتھ انصاف نہ کرسکی،ملک میں کیاانصاف لائےگی؟:احسن اقبال

جوپارٹی کارکنوں کیساتھ انصاف نہ کرسکی،ملک میں کیاانصاف لائےگی؟:احسن اقبال
جوپارٹی کارکنوں کیساتھ انصاف نہ کرسکی،ملک میں کیاانصاف لائےگی؟:احسن اقبال

  

ناروال (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن  اقبال ے کہا ہے کہ جوپارٹی کارکنوں کیساتھ انصاف نہ کرسکی وہ ملک میں کیاانصاف لائےگی؟ملک میں صنعتی انقلاب کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت ضروری ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے انتخابی مہم سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کوسی پیک کی الف ب کاپتانہیں ہے۔پی ٹی آئی بگھوڑوں اورلوٹوں کی پارٹی بن چکی ہے۔جوپارٹی کارکنوں کیساتھ انصاف نہیں کرسکی ہے وہ ملک میں کیاانصاف لائےگی؟ انہوں نے کہا کہ کے پی کی حکومت نے پشاورکوکھنڈربنادیا ہے۔کے پی میں ایک بھی نیاہسپتال نہیں بنا،نہ ایک میگاواٹ بجلی پیداہوسکی ہے۔ن لیگ نے سی پیک کی بدولت ملکی ترقی کے بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں۔مسلم لیگ ن نے دہشتگردی کی کمرتوڑکرپاکستان کا امیج بحال کیا ہے۔

مزید : قومی