عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور گھر میں داخل ہونے لگے تو بشریٰ بی بی نے ایسا کام کر دیا وہاں موجود ہر شخص ’دنگ‘ رہ گیا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے

عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور گھر میں داخل ہونے لگے تو ...
عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور گھر میں داخل ہونے لگے تو بشریٰ بی بی نے ایسا کام کر دیا وہاں موجود ہر شخص ’دنگ‘ رہ گیا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشر ی بی بی کے ہمراہ لاہور میں تعمیر ہونے والے نئے گھر میں پہنچے تو ان کی تصاویر بھی سامنے آئیں اور گھر کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں جنہیں دیکھ کر ہی اس کی خوبصورتی کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئرلینڈ نے بھارتی بلے بازوں کا ”بھرکس“ نکال دیا، 20 اوورز میں کتنے رنز بنا پائے؟ بھارتیوں کے کانوں سے دھواں نکل آیا 

عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ جیسے ہی وہاں پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے دیکھا کہ بشریٰ بی بی نئے تعمیر ہونے والے اس گھر میں خاص طور پر پہلے داخل ہوئیں اور عمران خان بعد میں داخل ہوئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان بشریٰ بی بی کے آگے تھے تاہم انہوں نے خود رک کر اہلیہ کو جگہ دی اور وہ ان کے پاس سے گزرتے ہوئے پہلے گھر میں داخل ہوئیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ معروف صحافی یہ کہہ چکے ہیں کہ زمان پارک والا گھر بشریٰ بی بی کے کہنے پر ہی گرایا گیا تھا کیونکہ وہ ان کی وزارت عظمیٰ کی راہ میں رکاوٹ تھا اور تزئین و آرائش بھی ان کے کہنے پر کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی  باپردہ خاتون ہیں جن سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ وظائف بھی کرتی ہیں اور عمران خان اپنے کئی فیصلے ان سے پوچھ کر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے پہلے گھر میں داخل ہونا بھی ان کے کسی ’وظیفے‘ کا حصہ ہو سکتا ہے یا پھر یہ محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے تاہم صارفین اس معاملے پر اپنی اپنی رائے دینے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی چینلوں نے بھی جب ان کے لاہور پہنچنے کی خبریں چلائیں تو خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ بشریٰ بی بی پہلے گھر میں داخل ہوئیں اور عمران خان بعد میں داخل ہوئے۔ بہرحال اب اس میں کیا ’راز‘ ہے یہ تو عمران خان ہی بتا سکتے ہیں اور وہ بتاتے ہیں یا نہیں؟ یہ ان پر منحصر ہے، تب تک سوشل میڈیا صارفین اپنے اندازے لگانے میں ’آزاد‘ ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور