مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں:سعد رفیق

مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں:سعد رفیق
مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں:سعد رفیق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے گالیاں نہیں دیں،کام کیا ہے۔ مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لاہور کے علاقے قینچی میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ گالیاں دینے پرلگے رہے،کے پی میں کام کیاہوتاتوآج انہیں ووٹوں کی فکرنہ ہوتی۔ جھوٹ بولنے والوں کو مسترد کریں۔ان بہروپیوں کو مسترد کرو اور کام کرنے والوں کو ووٹ دیں۔اسپتال،یونیورسٹیاں اور کالج ن لیگ نے بنائے ہیں ۔بجلی کی تھوڑی سی کمی رہ گئی ہے اگرکام کرنے دیتے تووہ بھی پوری ہوجاتی۔اگردھرنے نہ ہوتے اورکام کرنے دیا جاتا تو آج تمام کام مکمل ہوجاتا۔ہم نے گالیاں نہیں دیں،کام کیا ہے ۔مخالفین صرف پوسٹر،بینرزکے ذریعے الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔جب ہم اورنج لائن منصوبہ لائے تویہ ہمیں گالیاں دیتے رہے۔ جب ہم میٹروبس کاتحفہ دیتے ہیں توان کے پیٹ میں دردہوتاہے۔

مزید : قومی