بھارتی شخص کی مغربی ملک آمد، ائیرپورٹ حکام نے موبائل چیک کیا تو ایسی شرمناک ترین ویڈیو مل گئی کہ اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا

بھارتی شخص کی مغربی ملک آمد، ائیرپورٹ حکام نے موبائل چیک کیا تو ایسی شرمناک ...
بھارتی شخص کی مغربی ملک آمد، ائیرپورٹ حکام نے موبائل چیک کیا تو ایسی شرمناک ترین ویڈیو مل گئی کہ اگلی پرواز سے واپس بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(نیوز ڈیسک)سکلڈ گریجویٹ ویزے پر آسٹریلیا میں ملازمت کا سنہری موقع حاصل کرنے والا ایک بھارتی نوجوان ایک ایسی شرمناک وجہ کی بناء پر فوراً واپس بھیج دیا گیا کہ جان کر آپ بھی اس کی بدنصیبی پر حیران ہوں گے۔
میل آن لائن کے مطابق یہ نوجوان پرتھ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اترا تو اس کے سامان کی چیکنگ شروع کی گئی اور پھر اسے باقی مسافروں سے علیحدٰہ کر لیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اس کے موبائل فون پر کچھ ایسا قابل اعتراض مواد دیکھا کہ اسے فوراً واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
آسٹریلین کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی نوجوان کے موبائل فون پر بچوں کی فحش ویڈیوز موجود تھیں جس پر اسے فوری حراست میں لے کر اس کا ویزہ کینسل کر دیا گیا۔اس بدقماش نوجوان کو آسٹریلیا میں داخل ہونے کی اجازت ہی نہیں دی گئی بلکہ اگلی پرواز سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -