حکومت ملی تو عدالتوں میں فیصلے قرآن کے مطابق کریں گے:سراج الحق

حکومت ملی تو عدالتوں میں فیصلے قرآن کے مطابق کریں گے:سراج الحق
حکومت ملی تو عدالتوں میں فیصلے قرآن کے مطابق کریں گے:سراج الحق

  

نو شہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہحکمرانوں نے امریکی غلامی کی انتہاکردی ہے۔ اگر حکومت ملی تو عدالتوں میں فیصلے قرآن کے مطابق کریں گے۔پاکستان کی کسی بھی عدالت کوقرآن کے مطابق فیصلہ دیتے نہیں دیکھا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق سراج الحق نے خویشگی میں انتخابی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکو مت ملی تو چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآن دےکرفیصلے قرآن کے مطابق کریں گے۔پاکستان کی کسی بھی عدالت کوقرآن کے مطابق فیصلہ دیتے نہیں دیکھا ہے۔پاکستان کواسلامی فلاحی ملک بنائیں گے ۔بزرگ شہریوں کوبڑھاپاالاونس،نوجوانوں کوروزگار دیں گے۔پاکستان کے حکمرانوں نے امریکی غلامی کی انتہاکردی ہے۔

مزید : قومی