فردوس عاشق اعوان نے ان ”چاچاجی“ پر ظلم کے ایسے پہاڑ توڑ دئیے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، گلاب جامن دیکھ کر گلاب سا منہ کھولا تو اگلے ہی لمحے ارمانوں کا قتل ہو گیا، دیکھ کر آپ کے پیٹ میں ہنسی سے مروڑ اٹھنے لگیں گے

فردوس عاشق اعوان نے ان ”چاچاجی“ پر ظلم کے ایسے پہاڑ توڑ دئیے جس کی کوئی مثال ...
فردوس عاشق اعوان نے ان ”چاچاجی“ پر ظلم کے ایسے پہاڑ توڑ دئیے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، گلاب جامن دیکھ کر گلاب سا منہ کھولا تو اگلے ہی لمحے ارمانوں کا قتل ہو گیا، دیکھ کر آپ کے پیٹ میں ہنسی سے مروڑ اٹھنے لگیں گے

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلاب جامن کو دیکھ کر منہ بھی گلاب کی طرح کھل سا جاتا ہے لیکن گلاب جامن اگر کھلا منہ چھوڑ کر کسی اور کی جھولی میں جا گرے تو ارمانوں کا قتل ہو جاتا ہے مگر یہ لمحہ کیمرے میں قید ہو جائے تو زندگی بھر کا ”روگ“ بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان بشریٰ بی بی کے ہمراہ زمان پارک پہنچے اور گھر میں داخل ہونے لگے تو بشریٰ بی بی نے ایسا کام کر دیا وہاں موجود ہر شخص ’دنگ‘ رہ گیا، کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءفردوس عاشق اعوان نے ان ”چاچاجی“ پر بھی ایسے ہی ظلم کے پہاڑ توڑے جنہوں نے گلاب جیسا چہرہ یکسر نظرانداز کر دیا اور گلاب جامن کسی اور کو کھلا کر ارمانوں کا یوں بے دردی سے قتل کیا کہ اب جتنا بھی چاہیں کفارہ ادا کر لیں، اس ظلم سے خود کو بری الذمہ نہیں کر سکتیں۔

۔۔۔ویڈیو۔۔۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو جس نے دیکھا، ہنسی سے اس کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے کہ ”چاچا جی“ نے معصومیت میں ’تاریخ رقم‘ کر دی ہے اور اب وہ جب بھی گلاب جامن کا دیدار کریں گے تو آنکھوں کے سامنے فردوس عاشق اعوان کا چہرہ گھوم جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ