پیپلزپارٹی نے سینٹرل پنجاب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی

پیپلزپارٹی نے سینٹرل پنجاب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی
پیپلزپارٹی نے سینٹرل پنجاب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹرل پنجاب سے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سمیت کئی امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے امیدواروں کی جوفہرست  جاری کی ہےاس کے مطابق این اے 52 سے محمد فضل کھوکھر، این اے 53 سے سبطن الحسن بخاری، این اے 54 راجہ عمران اشرف، این اے 55 سے سردار ذوالفقار حیات، این اے 56 سے سردار سلیم حیدر اور این اے 58 سے راجہ پرویز اشرف کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ این اے 70 سے قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 71 سے چودھری احسان، این اے 72 سے ملک طاہر اختر، این اے 88 سے اظہار الحسن، این اے 89 سے محمد اسلم، این اے 90 سے تسنیم احمد قریشی اور این اے 91 سے طارق محمود گجر امیدوار ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 93 سے آغا نسیم عباس، این اے 94 سے صفدر علی، این اے 95 سے محمد خالد خان، این اے 96 سے خالد اعوان، این اے 99 سے مخدوم اسد حیات اور این اے 100 سے عنایت علی شاہ امیدوار ہیں۔جبکہ این اے 124 سے چودھری ظہیر، این اے 125 سے حافظ زبیر، این اے 126 سے اورنگزیب برکی، این اے 127 سے عدنان گورسی، این اے 128 سے ظفرعلی شاہ، این اے 129 سے افتخار شاہد، این اے 130 سے عدیل غلام محی الدین، این اے 131 سے عاصم محمود، این اے 132 سے ثمینہ خالد گھرکی، این اے 133 سے چودھری اسلم گل، این اے 134 سے سہیل اعوان، این اے 135 سے امجد علی جٹ اور این اے 136 سے رانا جمیل کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید : قومی