سعودی عرب میں ظالم بیٹے نے باپ کے ساتھ ایسا وحشت ناک سلوک کردیا کہ اہلکاروں نے پکڑ کر سر قلم کردیا

سعودی عرب میں ظالم بیٹے نے باپ کے ساتھ ایسا وحشت ناک سلوک کردیا کہ اہلکاروں ...
سعودی عرب میں ظالم بیٹے نے باپ کے ساتھ ایسا وحشت ناک سلوک کردیا کہ اہلکاروں نے پکڑ کر سر قلم کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں باپ کو نذر آتش کرنے کے جرم میں بیٹے کا سر قلم کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی شہر بیشہ کے مقامی حکام نے باپ کو پیٹرول چھڑک کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری عبداللہ بن مبارک البو عروق البیشی کو سرقلم کرکے سزائے موت دیدی۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری عبدااللہ بن مبارک نے گھر میں سوئے ہوئے اپنے باپ کو پیٹرول چھڑ کر ہلاک کردیا تھا۔ اس نے پیٹرول چھڑکنے کے بعد آگ لگادی تھی جس سے باپ جل کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ پولیس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کردیا تھا۔الزام ثابت ہونے پر عدالت نے اسے موت کی سزا سنادی تھی۔

مزید : عرب دنیا