کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کرتا،فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا،خواجہ آصف

کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کرتا،فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا،خواجہ آصف
 کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کرتا،فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا،خواجہ آصف

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں سیاسی حریفوں کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کرتا،اصل فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے میانہ پورہ میں جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں جمہورکے عمل اورووٹ کی حرمت کی حفاظت کرنی ہے۔ میں سیاسی حریفوں کے کاغذات نامزدگی چیلنج نہیں کرتا۔اصل فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔ہمارے سیکیورٹی اداروں اورعوام نے مل کردہشت گردی کی جنگ لڑی ہے۔دہشت گردی کےخلاف جنگ اب بھی جاری ہے۔

مزید : قومی