خبر یں بنانے کیلئے گفتگو کو نیا ر خ دیا جاتا ہے، جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر پارٹی کا ساتھ دوں گا :شاہ محمود قریشی

خبر یں بنانے کیلئے گفتگو کو نیا ر خ دیا جاتا ہے، جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر ...
خبر یں بنانے کیلئے گفتگو کو نیا ر خ دیا جاتا ہے، جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر پارٹی کا ساتھ دوں گا :شاہ محمود قریشی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنماتحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ انشاءاللہ ترین صاحب اور میں پارٹی کا مل کر ساتھ دیں گے۔کئی بار خبریں بنانے کے لیے گفتگو کو نیارخ دیا جاتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے لوگوں کو زبان دی ہے ۔لوگ ہمارے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے،ہم سنیں گے۔انشاءاللہ ترین صاحب اور میں پارٹی کا مل کر ساتھ دیں گے۔جہانگیر ترین لندن سے واپس آئیں گے اور پارٹی کا ساتھ دیں گے۔کئی بار خبریں بنانے کے لیے گفتگو کو نیارخ دیا جاتا ہے۔جہانگیر ترین کا اس پارٹی میں اہم رول تھا اور رہے گا۔نئے ساتھیوں کے آنے سے پارٹی بڑھے گی۔اللہ عمران خان کو وزیراعظم بنائے۔ہم پرانے نظریاتی ساتھیوں کو بھی عزت دینا چاہیں گے۔میں لوگوں سے درخواست کروں گا عمران خان کا ساتھ دیں۔

مزید : قومی