نگران صوبائی وزیر خزانہ ضیاء حیدر رضوی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کل(بروز جمعرات ) سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر یں گے

نگران صوبائی وزیر خزانہ ضیاء حیدر رضوی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کل(بروز ...
نگران صوبائی وزیر خزانہ ضیاء حیدر رضوی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کل(بروز جمعرات ) سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر یں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران صوبائی وزیر خزانہ و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضیاء حیدر رضوی وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر کل(بروز جمعرات ) سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر یں گے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے تحت تمام نگران وزراء عوامی شکایات کی دوری کے لیے متعلقہ محکموں کا دورہ کریں گے،لوگوں کی شکایات سنیں گے اور مسائل کے حل میں درپیش عناصر کا جائزہ لیں گے،اس مقصد کے لیے تمام سٹیک ہولڈز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا جا سکے،اس ضمن میں نگران صوبائی وزیر خزانہ و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وزیر صنعت و تجارت نثار انجم اور وزیر محنت و انسانی وسائل میاں نعمان کبیر کے ہمراہ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں تاجر برادری کے مسائل سنیں گے۔ صوبائی وزیر کے مطابق عوامی رابطہ مہم نہ صرف سٹیک ہولڈز کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گی بلکہ متعلقہ نظام کی خرابیوں اور پالیسیوں کے نقائص کی بھی نشاندہی کرے گی جو آئندہ منتخب حکومت کو موثرپالیسی سازی اور اصلاحات کے مواقع فراہم کرے گی۔  

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور