منصورہ میں متحدہ مجلس عمل کا 11 رکنی الیکشن سیل قائم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ صدر مقرر 

منصورہ میں متحدہ مجلس عمل کا 11 رکنی الیکشن سیل قائم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ...
منصورہ میں متحدہ مجلس عمل کا 11 رکنی الیکشن سیل قائم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ صدر مقرر 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی نگرانی میں منصورہ میں متحدہ مجلس عمل کا الیکشن سیل قائم کردیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی ملک کی پانچ بڑی مذہبی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل ’’متحدہ مجلس عمل ‘‘ نے جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی سربراہی میں منصورہ میں ’’الیکشن سیل‘‘ قائم کر دیا ہے جبکہ اظہر اقبال حسن ، نذیر احمد جنجوعہ ، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر ،علامہ محمد خان لغاری ، علامہ ریاض درانی ، حافظ کاظم رضا ، سیدوقاص جعفری ،ملک رمضان روہاڑی ، محمد یوسف حیدر ، قیصر شریف اور شمس الدین امجد الیکشن سیل کے ممبران ہوں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور