مریم نواز کسی بھی حلقے میں اترنے سے گھبرا رہی ہیں:فواد چودھری

مریم نواز کسی بھی حلقے میں اترنے سے گھبرا رہی ہیں:فواد چودھری
مریم نواز کسی بھی حلقے میں اترنے سے گھبرا رہی ہیں:فواد چودھری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فو اد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نوازلاہورکے کسی بھی حلقے میں اترنے سے گھبرا رہی ہیں۔کبھی ایک اورکبھی دوسرے حلقے سے مریم نوازالیکشن لڑنے کا اعلان کرواتی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فوادچوہدری نے کہا کہ انتخابات صحیح معنوں میں شفاف ہوئے تون لیگ کے پرخچے اڑجائیں گے۔انتخابات کی شفافیت پرتحفظات کے اظہارمیں شکست کا خوف پوشیدہ ہے۔انتخابات میں غیرشفافیت اوردھاندلی کی سب سے بڑی وجہ ن لیگ ہے۔قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے مریم کے والد کی تحریک چوری شدہ 3 ہزارکروڑبچانے کے لیے ہے۔مریم بی بی، یقین رکھیں قوم آپ کے ’اہداف‘ ،’مقاصد ‘سے پوری طرح آگاہ ہے۔آج ہمت کرکے مریم نوازنے ایک بارپھراین اے 127سے انتخاب لڑنے کا اعلان کروایا ہے۔کبھی ایک اورکبھی دوسرے حلقے سے مریم نوازالیکشن لڑنے کا اعلان کرواتی ہیں۔مریم نوازلاہورکے کسی بھی حلقے میں اترنے سے گھبرا رہی ہیں۔

مزید : قومی