لیبیا، نامعلوم مسلح افرادنے صدارتی کونسل کے نائب سربراہ کو اغوا کر لیا 

لیبیا، نامعلوم مسلح افرادنے صدارتی کونسل کے نائب سربراہ کو اغوا کر لیا 
لیبیا، نامعلوم مسلح افرادنے صدارتی کونسل کے نائب سربراہ کو اغوا کر لیا 

  

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح افراد نے وفاق کی حکومت کی صدارتی کونسل کے نائب سربراہ فتحی المجبری کو اْن کے گھر کے آگے سے اغوا کر لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی فتحی کی جانب سے لیبیا کی فوج کے سربراہ کے اْس فیصلے کی تائید کے ایک روز بعد ہوئی جس میں خلیفہ حفتر نے تیل کی بندرگاہوں کو لیبیا کے مشرق میں موجود حکام کے زیر انتظام لیبیل آئل کارپویشن کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے مشرق میں عبداللہ الثنی کے زیر قیادت عبوری حکومت نے ایک بیان میں فتحی المجبری کے اغوا کی سخت مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو اس واقعے پر تشویش ہے جس میں نامعلوم مسلح افراد نے فتحی اور ان کے ایک ساتھی کو اغوا کر لیا جب کہ فتحی کے محافظین کو فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا۔

حکومت کے مطابق یہ واقعہ اس بات کی دلیل ہے کہ طرابلس ابھی تک شدت پسند اور دہشت گرد جماعتوں کے زیر سایہ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فتحی المجبری کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کی ذمّے داری صدارتی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے مشن پر ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی