عمران خان کے پی میں ایک ڈیم تک نہیں بنا سکے :ایازصادق

عمران خان کے پی میں ایک ڈیم تک نہیں بنا سکے :ایازصادق
عمران خان کے پی میں ایک ڈیم تک نہیں بنا سکے :ایازصادق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ عمران خان کے پی میں ایک ڈیم تک نہیں بنا سکے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن باتیں نہیں کام کرتی ہے۔25 جولائی کومسلم لیگ ن سرخرو ہوگی ۔پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے۔عمران خان کے پی میں ایک ڈیم تک نہیں بنا سکے ہیں۔عمران خان نے سی پیک منصوبے میں روڑے اٹکائے تھے۔مسلم لیگ ن کا کوئی راستہ نہیں روک سکتا ہے۔

مزید : قومی