1992 کی تاریخ دہرانے والی ٹیم کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے زبردست پیغام جاری کردیا

1992 کی تاریخ دہرانے والی ٹیم کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے زبردست پیغام جاری ...
1992 کی تاریخ دہرانے والی ٹیم کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے زبردست پیغام جاری کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو بھرپور کم بیک کرنے پر مبارک بادی دی ہے ، بہترین کارکردگی پر بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور حارث سہیل کو بھی مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد ی ۔ وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو بھر پور کم بیک پر مبارک دیتے ہوئے حارث سہیل اورشاہین آفریدی کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ۔ عمران بہترین اننگ کھیلنے پر بابر اعظم کوبھی مبارک باد دی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی قومی ٹیم کوکامیابی پر مبارکباد دی ، انہوں نے شاہین آفریدی کو باﺅلنگ اوربابر اعظم کوبہترین بیٹنگ کرنے پر مبارکباد دی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی