پاکستان کی شاندار کامیابی پر خواجہ آصف نے نام لئے بغیر ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم کا چہرہ بھی غصے سے لال ہو جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں ٹورنامنٹ کی سخت ترین حریف نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر کے پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کھلا دی ہے ،ایسے میں جہاں پاکستانی قوم اپنی ٹیم کو مبارکباد دے رہی ہے وہیں پر حکومتی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی پاکستانی ٹیم کی جیت پر خوش اور مبارکباد دے رہے ہیں ،ایسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی جیت پر کسی کا نام لئے بغیر ایسی بات کہہ دی ہے کہ وزیر اعظم کا چہرہ بھی غصے سے لال ہو جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی ہے ،پاکستان کی شاندار فتح پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اہم سیاسی و حکومتی شخصیات قومی ٹیم کی فتح پر مبارکباد کے پیغامات دے رہی ہیں ،ایسے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے قومی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الحمد اللہ گریٹ پرفارمنس ٹیم پاکستان ،جن لوگوں نے پلیئرز اور ٹیم کو گالیاں دیں اور ان بچوں کو حوصلوں کو پست کیا ، اُن کے لئے خصوصا :اب کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو اور ڈوب مرو۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو دیئے جانے والے اپنے مشورے میں کہا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کو لازمی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے اور جیت کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے کیوں کہ ’’ریلو کٹے‘‘ دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں اور آج اسی سوچ کے ساتھ اترنا چاہیے۔وزیر اعظم کے اس ٹویٹ کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کی بجائے انہیں ’’ریلو کٹا ‘‘ کہہ کر ان کے حوصلوں کو پست کر رہے ہیں ۔
Great performance Team Pakistan الحمداللہ
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 26, 2019
جن لوگوں نے players اور ٹیم کو گالیاں دیں۔۔ اور ان بچوں کے حوصلے پست کیے۔۔ ان کے لئے خصوصا !!!
اب کوئ شرم کرو کوئی حیا کرو اور ڈوب مرو