توہین عدالت کی درخواست،پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرپاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے امتیاز احمد کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے امتیاز احمد کی بحالی کی درخواست دادرسی کے لئے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین کوبھجوا دی تھی لیکن شنوائی نہیں ہوئی،عدالت کے 15اپریل 2019 ء کے حکم پرعمل درآمد نہیں کیاجا رہا۔
،وکیل نے مزید بتایا کہ چیئرمین نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جوکہ توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے،چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔