افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
افغان صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  


اسلام آباد(ڈیلی ) افغانستان کے صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے افغان صدر کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے معزز مہمان کا استقبال کیا،اشرف غنی کے ہمراہ اعلیٰ حکومتی وزرا اور سرمایہ کاروں کا وفدبھی ہے ،افغان صدر دورے کے دوران صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

افغان صدر لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں ایک بزنس فورم سے خطاب کریں گے فورم میں پاکستان اور افغانستان کی کاروباری شخصیات شرکت کریں گے۔یہ افغان صدر کا اسلام آباد کا تیسرا دورہ ہے، وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کے درمیان ایک غیررسمی ملاقات رمضان المبارک میں مکہ میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں ہوئی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد