اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح ناکام رہا،وزیراعلیٰ پنجاب

اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح ناکام رہا،وزیراعلیٰ پنجاب
اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح ناکام رہا،وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح ناکام رہا،اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہئے،22کروڑ عوام نے اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر سن لیں،قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے،وزیر اعظم کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ،اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ جو حشر اے پی سی کا ہوا ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کےلئے نوشتہ دیوار ہے ، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھ بری طرح ناکام رہا،اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہئے،22کروڑ عوام نے اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ارکان صوبائی اسمبلی ملاقات کریں گے،ارکان حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں سے متعلق تجاویز پیش کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسمبلی سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔