صبح سویرے ڈالر مہنگا ہو گیا

صبح سویرے ڈالر مہنگا ہو گیا
صبح سویرے ڈالر مہنگا ہو گیا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں روپے کی بے قدر ی مسلسل جاری ہے اور ڈالر ’صاحب‘ ہیں کہ نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور آج بھی کاروبار کا آغاز ہوتے ہی اس کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 164 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں تقریبا 5 روپے 18 پیسے اضافہ ہوا تھا اور آج مزید دو روپے قیمت بڑھ گئی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری کا رجحان پیدا ہو گیاہے ،100 انڈیکس 65 پوائنٹس اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 153 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے گیس صارفین پر بھی بجلیاں گرا دی ہیں ، گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہاہے تاہم حکومت جانب سے گیس کی قیمتوں کا دسمبرمیں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ۔

مزید : بزنس