ویرات کوہلی بڑے ورلڈ ریکارڈ کے نہایت قریب ، کیا آج یہ سنگل میل عبور کر پائیں گے ؟ بڑی خبر آ گئی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت آج ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چھٹا میچ کھیلنے جارہی ہے تاہم اس نے پانچ میں سے چار میچز میں کامیابی سمیٹی لیکن یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ کپتان ویرات کوہلی کے پاس آج کے میچ میں نہایت بڑا ورلڈ ریکارڈ سجانے کا موقع ہے اور وہ اس سے صرف 37 رنز دور ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے حال ہی میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ حاصل کیا تھا تاہم اب وہ تیز ترین 20 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے سے صرف 37 سکور دور ہیں ۔ویرات کوہلی اس وقت 19 ہزار 963 انٹرنیشنل رنز بنا چکے ہیں اور 37 سکور بنانے کے بعد وہ یہ سنگل میل عبور کرنے والے دنیا کے 12 ویں بلے باز بن جائیں گے ۔
اس کے بعد وہ بھارت کے تیسرے لیجنڈری کرکٹر ہوں گے ، سب سے پہلے نمبر پر سچن ٹینڈولکر 34 ہزار 357 رنز اور 24 ہزار رنز کے ساتھ راہو ڈریوڈدوسرے نمبر پر ہیں ۔ویرات کوہلی نے 11 ہزار 87 رنز ون ڈے ، 6613 رنز ٹیسٹ اور 2263 سکور انہوں نے ٹی ٹوینٹی میں بنایا ہے ۔
ٹینڈولکر اور برین لارا نے 20 ہزار رنز 453 اننگ کھیل کر بنائے تاہم ویرات کوہلی ان میں سب سے زیادہ تیز ہیں اور 19 ہزار سے زائد سکور 416 اننگز میں بنایا تاہم اگر وہ آج 37 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یہ ریکارڈ 417 اننگز میں حاصل کر لیں گے اور تیز ترین ریکارڈ بنانے والے بن جائیں گے ۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان ’ رکی پونٹنگ ‘ ہیں جنہوں نے بیس ہزار رنز کا سنگ میل 468 اننگز میں عبور کیا ۔