چیئرمین پاکستان بارکونسل نے وزیر قانون فروغ نسیم کیخلاف قرارداداورشوکازنوٹس معطل کردیا

چیئرمین پاکستان بارکونسل نے وزیر قانون فروغ نسیم کیخلاف ...
چیئرمین پاکستان بارکونسل نے وزیر قانون فروغ نسیم کیخلاف قرارداداورشوکازنوٹس معطل کردیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان بار کونسل نے وزیرقانون فروغ نسیم کی رکنیت منسوخی کی قرارداداورشوکاز نوٹس معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی رکنیت معطل کردیا تھی جس پر وزیرقانون فروغ نسیم نے قراردادمعطلی کیلئے چیئرمین پاکستان بار کونسل کو درخواست دائرکی تھی،چیئرمین پاکستان بارکونسل نے قرارداداورشوکازنوٹس معطل کردیااوروزیرقانون کےخلاف کارروائی سے روک دیا،وزیرقانون فروغ نسیم کی پٹیشن کی سماعت 3 جولائی کوہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد