بھارتی اوپنر روہت شرمانے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ، ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی

بھارتی اوپنر روہت شرمانے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک ...
بھارتی اوپنر روہت شرمانے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ، ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کر دی

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پاکستان نے بابر اعظم اور حارث سہیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو نہایت اہم میچ میں شکست دے کر باقی ٹیموں کو بھی خبردارکر دیاہے تاہم اس کے علاوہ دوسری جانب بھارتی بلے باز روہت شرما نے ایسا ٹویٹ کر دیا کہ شائقین کرکٹ کے زخموں پر نم چھڑک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اوپنر روہت شرمان نے ٹویٹر پر 2013 میں چیمپئن ٹرافی جیتنے کے موقع پر بنائی گئی ایک یادگار تصویر لگائی تاہم اس کے ساتھ انہوں نے عنوان میں 2013 کی بجائے 2017 کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ،دیکھنے میں تو غلطی بڑی نہیں لگتی لیکن اس کے اثرات بہت گہرے نکلے کیوں کہ 2017 میں فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیتے ہوئے چیمپئن ٹرافی جیت لی تھی ۔

روہت شرما کو اس ٹویٹ کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تاہم بعدازاں نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ انہیں اپنا ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا لیکن تب تک یہ انٹر نیٹ پر وائرل ہو چکا تھا اور صارفین اپنی ناراضگی اظہار کرتے رہے ۔

روہت شرما کی غلطی کی نشاندہی سب سریش رائنا نے ٹویٹر پر یہ کہہ کر کی کہ ” یقینا ہم ان یادوں پر زندگی بھر خوش ہوں گے لیکن یہ 2013 کی چیمپئن ٹرافی کی ہے ۔

اس کے علا وہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے کھلاڑی پر خوب تنقید کی گئی ، ایک رہت نامی صارف کا کہناتھا کہ ’’ ابے پاکستان کا کوچ بن گیا ہے کیا ، ہم نے 2013 کی جیتی تھی 2017 کی نہیں۔‘‘

ایک ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ بھائی ہار گئے تھے ہم وہ والی، 2013 ہو گا ،وہ مت یاد دلاو۔‘‘

یہ ٹویٹر صارف تو دل پر ہی لے گئے اور کہا کہ بھائی ہیش ٹیگ ہی درست لگا لیتے کیوں پرانی باتیں یاد دلا رہے ہو۔

مزید : کھیل