معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبریں غلط ،ان کی طبیعت میں بہتری آ گئی ہے :بیٹا کامران خان

معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبریں غلط ،ان کی طبیعت میں بہتری ...
معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبریں غلط ،ان کی طبیعت میں بہتری آ گئی ہے :بیٹا کامران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے وابستہ نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اپنی والدہ کے انتقال کے حوالے سے پھیلی ہوئی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں زیر علاج والدہ کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے ،ان کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز  سے ہی خصوصا سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کے حوالے سے خبریں پھیل گئی تھیں جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں پر غم کے بادل ٹوٹ پڑے تھے ۔میڈیا میں ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبریں پھیلنے کے بعد ان کے صاحبزادے کامران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   اداکارہ ذہین طاہرہ  کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے جبکہشام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہر ہ  کی عمر 73 برس ہے اور انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے،ڈرامہ سیریل’خدا کی بستی‘ نے اُنہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا،دل دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ اور راستے دل کے سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویڑن کی سینئر ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں کام کیا ہے۔

مزید :

تفریح -