بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سینچری ،کتنے عرصے کے بعد کسی پاکستانی مڈل آرڈر بیسٹمین نے سینچری بنائی ؟ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سینچری ،کتنے عرصے کے بعد کسی پاکستانی مڈل ...
بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سینچری ،کتنے عرصے کے بعد کسی پاکستانی مڈل آرڈر بیسٹمین نے سینچری بنائی ؟ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی سمیٹی تاہم بابراعظم تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں تاہم اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987 میں حاصل کیا تھا۔بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا، ہاشم آملہ نے 3000 رنز 57 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

مزید : کھیل