ستاروں کی روشنی میں آپ کا 27 جون جمعرات کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 27 جون جمعرات کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 27 جون جمعرات کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

27جون جمعرات۔ماتحت عملے سے ہوشیار رہیں آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ آج آپ کو کسی قریبی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے۔

ثور

27جون جمعرات۔مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ شریک حیات کی صحت کوبھی نظر انداز نہ کریں۔

جوزا

27جون جمعرات۔آج زیادہ تر رجحان تعلیمی سرگرمیوں کی طرف رہیگا۔ حاسد اور دشمنوں کی جانب سے بعض کاموں میں رکاوٹ کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص مقاصد کے تحت چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔

سرطان

27جون جمعرات۔رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی دینی تنظیم میں شمولیت اختیار کر سکیں جو کہ آپ کی طبعی طبیعت کے عین مطابق ہوگی۔ حلقہ احباب وسیع ہوگا۔

اسد

27جون جمعرات۔کسی اہم گھریلو معاملے پر غور و فکر ہو سکے گا۔ بزرگوں کا تعاون و مشورہ مفید رہے گا۔ ترقی و خوشحالی کا عنصر غالب رہے گا۔بیرون ملک جانے کا پروگرام اچانک کسی خبر کی وجہ سے ملتوی ہو سکتا ہے۔

سنبلہ

27جون جمعرات۔روپے پیسے یا کسی بل وغیرہ کے پرانے معاملات کا حساب کر سکیں گے۔ بچوں کی طرف سے خوشیاں ملیں گی۔ آپ کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کے ساتھ روحانی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔

میزان

27جون جمعرات۔کافی دِنوں سے چلنے والے اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

عقرب

27جون جمعرات۔کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔

قوس

27جون جمعرات۔کسی دوست یا رشتہ دارکی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔اہم امور میں مصروفیت رہے گی۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔

جدی

27جون جمعرات۔ آج ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔کسی پرانے قریبی دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال کچھ وقت کیلئے ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔

دلو

27جون جمعرات۔آج خود کو دوسروں سے نمایاں اور منوانے کی دُھن ذہن پر سوار رہے گی کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں‘ زبان کی مٹھاس سے ہی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

حوت

27جون جمعرات۔کسی بھی کام میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ شریک کار یا کسی دوست کے ساتھ مالی لین دین کرتے وقت تحمل مزامجی سے کام لیں۔کیرئیر میں ترقی کا رجحان ہوگا۔