بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں

بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سے ...
بنی گالہ تجاوزات کیس،سپریم کورٹ نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بنی گالہ تجاوزارت کیس میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں ،عدالت نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے بنی گالاتجاوزات کیس کی سماعت کی،سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں ،وکیل سی ڈی نے کہا کہ سیوریج اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے سائٹس منتخب کرلی ہیں،فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلئے بھی زمین کا انتخاب کرلیا ہے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ اگرسائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کر دیں،زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہیے۔

ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے زوننگ ریگولیشنزمیں ترمیم کیلئے ممکنہ طورپرکل فیصلہ ہوجائےگا،کچی آبادی،ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی منتقلی سے متعلق بھی فیصلے کئے جائیں گے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ کورنگ نالے میں مری سے آنیوالی گندگی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگا رہے ہیں،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ نالوں میں گندگی روکنے کیلئے سزا اورجرمانے کے علاوہ اوربھی کام کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کو شعور دینے کےلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹرپلان پر نظرثانی ہوتوممکن ہے غیرقانونی تعمیرات کا کچھ حصہ ریگولرائز ہوجائے، اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اورماسٹرپلان کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایم سی آئی اپریل سے سی ڈی اے کو چٹھیاں لکھ رہی ہے،کوئی جواب نہیں دیا جارہا،چیئرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آباد کو پیش ہوکرجواب دینا چاہیے،عدالت نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں اورکیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد