یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے،آصف زرداری کا احتساب عدالت میں 3 ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے پر اعتراض

یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے،آصف زرداری کا احتساب عدالت میں ...
یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے،آصف زرداری کا احتساب عدالت میں 3 ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے پر اعتراض

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔دوران سماعت سابق صدر نے 3 ملزمان کو ہتھکڑیوں میں دیکھ کر اعتراض کردیا،سابق صدر نے کہا کہ جیل میں بہت رہا ہوں جیل میں بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا،عدالت جو بھی فیصلہ کرے مگر سلوک اچھا کریں،یہ وائٹ کالر کرائم ہے،یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشدملک کی عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی،سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزموں کو نیب کی ٹیم نے احتساب عدالت میں پیش کردیا،آصف زرداری نے عبد المجید غنی کواپنے ساتھ بٹھا لیا،وکیل صفائی نے کہا کہ حسین لوائی اورطحہ رضانیب کی تحویل میں ہیں،مجھے شک ہے نیب نے ان پر تشدد کیا ہے،نیب وکلا اور فیملی کو ملنے بھی نہیں دے رہا،دوران سماعت 3 ملزمان کو ہتھکڑیوں میں دیکھ کر آصف زرداری نے اعتراض کیااورروسٹرم پر آگئے،سابق صدر نے کہا کہ جیل میں بہت رہا ہوں جیل میں بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا،عدالت جو بھی فیصلہ کرے مگر سلوک اچھا کریں،یہ وائٹ کالر کرائم ہے،یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے۔سابق صدر نے کہا کہ جو کیس بناناہے ضرور بنائیں لیکن ان کےساتھ رویہ تو بہتررکھیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد