بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار اعزاز حاصل کر لیا

بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار اعزاز حاصل کر لیا
بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاندار اعزاز حاصل کر لیا

  


برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے گزشتہ روز کمال کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تمام ٹیموں کو خبردار کر دیا ہے تاہم اس میں جہاں سہیل حارث اور بابر اعظم نے کمالات دکھائے وہیں شاہین آفریدی بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ورلڈ کپ میں کفایتی بولنگ کرنے کا پاکستانی بولرز کی فہرست میں دوسرامقام حاصل کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز میں صرف 28 رنز دیے جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 3 اہم ترین کھلاڑیوں کو بھی پولین پہنچایا اس سے قبل ورلڈ کپ 1999 میں وسیم اکرم نے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں تھیں ،شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ میں کسی بھی انڈر20بولر کی جانب سے تیسرا بہترین اسپیل بھی کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید : کھیل