ہم سماج دشمن نہیں بلکہ اناج دشمن ہیں،جج ارشد ملک کے واقعہ پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

ہم سماج دشمن نہیں بلکہ اناج دشمن ہیں،جج ارشد ملک کے واقعہ پر کمرہ عدالت میں ...
ہم سماج دشمن نہیں بلکہ اناج دشمن ہیں،جج ارشد ملک کے واقعہ پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں 3 ملزمان کو ہتھکڑیوں لگاکر پیش کرنے پر سابق صدر آصف زرداری اور جج ارشد ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، جج احتساب عدالت کی جانب سے کمرہ عدادلت میں قہقہے لگ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا کردیاگیا، 3 ملزمان کو ہتھکڑیوں لگاکر پیش کرنے پر سابق صدر آصف زرداری نے اعتراض کردیا،سابق صدر نے کہا کہ جیل میں بہت رہا ہوں جیل میں بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مگر سلوک اچھا کریں،یہ وائٹ کالر کرائم ہے،یہ پڑھے لکھے بچے ہیں ان سے بہتر رویہ رکھا جائے۔سابق صدر نے کہا کہ جو کیس بناناہے ضرور بنائیں لیکن ان کےساتھ رویہ تو بہتررکھیں۔

سابق صدر نے کہا کہ یہ ڈکیت نہیں اور نہ ملک دشمن عناصر ہیں ،جج ارشد ملک نے آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ سماج دشمن عناصرہیں،سابق صدر نے کہا کہ یہ تو نوکریاں ڈھونڈتے ہیں۔

جج ارشد ملک نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میرے پاس 3ملزم آئے تھے میں نے انہیں سماج دشمن عناصرکہا تھا،وہ ملزمان میرے سامنے آئے اور بولے ہم سماج دشمن نہیں بلکہ ہم اناج دشمن ہیں،جج ارشدملک کی طرف سے سنائے گئے واقعے پرکمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد