ریلوے کا ایسا ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، کتنے ملازمین بے روزگار ہوں گے؟ پریشان کن خبر

ریلوے کا ایسا ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا ...
ریلوے کا ایسا ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، کتنے ملازمین بے روزگار ہوں گے؟ پریشان کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت ریلوے نے پاکستان ریلویز کے ذیلی ادارے ریڈیمکو ریلوے اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فیصلے سے ادارے کے 110 ملازمین کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے، ستمبر 2019ءتک کمپنی ختم کر دی جائے گی جبکہ 15بڑے افسران کو دیگرمحکموںمیں کھپا دیا جائے گا۔

ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق 15 افسران کو دیگر محکموں میں کھپایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا، اس حوالے سے جنگ کو دستیاب ایک لٹر نمبری 24(2)2019-E-1 میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر تک کمپنی بند کردی جائے گی اور کمپنی کا تمام ریکارڈ پرنسپل اکاﺅنٹنگ افسر اور سی ای او کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ کمپنی کے 15 بڑے افسران کو دیگر محکموں میں کھپادیا جائے۔ دوسری جانب اس فیصلے سے 110 ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ان کو بیک جنبش قلم فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے رابطہ کرنے پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کمپنی کو فارغ کیا جارہا ہے کیونکہ ریڈیمکو کمرشل سرگرمیوں اور رئیل اسٹیٹ کے معاملات دیکھتی تھی، سپریم کورٹ نے ریلوے میں لیز کے معاملات ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اس لیے اس کمپنی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔