ورلڈکپ میں آج اہم میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

ورلڈکپ میں آج اہم میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور میچ کتنے بجے شروع ...
ورلڈکپ میں آج اہم میچ کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور میچ کتنے بجے شروع ہو گا؟ جانئے

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکے 34 ویں میچ میں آج ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراو¿نڈ میں ٹکرائیں گی جہاں آج بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، شائی ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیت مائر، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، ایوین لوئس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس، سنیل ایمبریس، فیبین ایلن، ڈیرین براوو اور شینن گیبریل شامل ہیں۔

بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لوکیش راہول، روہت شرما، وجے شنکر، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادھو، ہردیک پانڈیا، محمد شامی، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا، یوزویندرا چھاہل، رشبھ پنت، بھوونیشور کمار، دنیش کارتھک اور رویندرا جدیجہ شامل ہیں۔

مزید : کھیل