لاہور ہائیکورٹ،ٹیکس دہندگان سے ان کی معلومات خفیہ رکھنے کااقدام کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ،ٹیکس دہندگان سے ان کی معلومات خفیہ رکھنے کااقدام کالعدم قرار
لاہور ہائیکورٹ،ٹیکس دہندگان سے ان کی معلومات خفیہ رکھنے کااقدام کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے ٹیکس دہندگان سے ان کی معلومات خفیہ رکھنے کااقدام کالعدم قراردیدیااورٹیکس پیئرزکی تمام درخواستیں منظورکرلیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹیکس دہندگان سے ان کی معلومات خفیہ رکھنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ایف بی آرنے ٹیکس پیئرزکی معلومات خفیہ رکھنے کیلئے شق کااضافہ کیاتھا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف بی آرکااقدام آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے،الزام کاعلم ہوناملزم کاحق ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معلومات خفیہ رکھنے کااختیارغیرآئینی قراردے کرکالعدم کیاجائے۔ہائیکورٹ نے ٹیکس دہندگان سے ان کی معلومات خفیہ رکھنے کااقدام کالعدم قراردیدیااورٹیکس پیئرزکی تمام درخواستیں منظورکرلیں،عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس اوردفعہ 214سی کی ضمنی شق ایک اے غیرآئینی قراردیدیا اورضمنی دفعہ ایک اے کے تحت بھیجے گئے نوٹسزبھی کالعدم قراردے دیئے،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایف بی آرنے کسی کونہیں،ٹیکس پیئرزکوان کی معلومات دینی ہیں۔