آصف زرداری سماعت ختم ہونے کے بعد بھی عدالت میں بیٹھے رہے تو نیب نے چلنے کا کہا پھر آگے سے سابق صدر نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر آ پ بھی ہنس پڑیں گے

آصف زرداری سماعت ختم ہونے کے بعد بھی عدالت میں بیٹھے رہے تو نیب نے چلنے کا کہا ...
آصف زرداری سماعت ختم ہونے کے بعد بھی عدالت میں بیٹھے رہے تو نیب نے چلنے کا کہا پھر آگے سے سابق صدر نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر آ پ بھی ہنس پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سماعت ملتوی ہونے کے بعد سابق صدر اور نیب کے اہلکاروں کے درمیان دلچسپ مقالمہ دیکھنے میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی ہے تاہم سماعت کا اختتام ہوا تو آصف زرداری پھر بھی کمرہ عدالت میں ہی بیٹھے رہے اور ٹیلیفون پر گفتگو کرتے رہے جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ وہاں موجود قیاد ت سے بھی گپ شپ کر تے رہے تاہم نیب اہلکار آئے اور کہا کہ ” سر چلتے ہیں “ جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ادھر جا کر کیا کرنا ہے ، یہاں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ، ادھیر ہی انجوائے کر لیتے ہیں ۔“
آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ لگتا ہے کہ آپ عدالتی نظام اور نیب کی تربیت کر رہے ہیں ؟ جس پر سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی کیا تربیت کروں گا یہ صدیوں سے ہی ایسے ہیں ۔یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے باقی کیسوں میں بھی ضمانتیں واپس لے لی ہیں ۔

مزید :

قومی -