بی این پی کے تحفظات دور کردیئے،لاپتہ افراد پرجلد پیشرفت ہو گی،پرویز خٹک

بی این پی کے تحفظات دور کردیئے،لاپتہ افراد پرجلد پیشرفت ہو گی،پرویز خٹک
بی این پی کے تحفظات دور کردیئے،لاپتہ افراد پرجلد پیشرفت ہو گی،پرویز خٹک

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بی این پی کے تحفظات دور کر دیئے ہیں،لاپتاافراد پر کمیٹی بن چکی ہے جلد پیش رفت ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک نے اختر مینگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم کبھی معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے تھے ،چھ نکاتی ایجنڈے پر سمجھوتاکر چکے ہیں،گوادر میں باہر سے آنےوالے افراد پر اختر مینگل کو خدشہ تھا ، لاپتاافراد پر کمیٹی بن چکی ہے جلد پیش رفت ہوگی ،بی این پی کے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی واپسی این ایف سی میں کٹوتی نہیں کی جارہی،اختر مینگل کو خدشہ تھا گوادر میں لوگ اقلیت نہ بن جائیں،اسمبلی میں بل آئے گا ،گوادرآنیوالے باہر کے افراد کو شناخت نہیں دی جائیگی،انہوں نے کہا کہ ہنگول اور بولان دریا پر فزیبلٹی رپورٹ بڑھا دی ہے ،بی این پی کے ساتھ 6نکاتی معاہدہ تھا ،حکومت اور بی این پی میں کوئی اختلافات نہیں ۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پچھلے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے دوریاں ہوئیں ،بلوچستان کا معاملہ دیرینہ اور سیاسی ہے،بلوچستان کے لوگوں کو ماضی کی طرح ہانکنے کی کوشش کے خطرناک نتائج نکلیں گے،پی ٹی آئی کے لوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا گیا،بی این پی رہنما نے کہاکہ کل حکومت سے لاپتا افراد کے معاملے پر بات ہوئی ہے ،جلد ہی لاپتا افراد سے متعلق پیش رفت ہوگی،رہنما بی این پی نے کہاکہ میں نے کہا تھا بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے سیاسی لوگ ہی سمجھ پائیں گے،سیاسی افراد کی کمیٹی بلوچستان جاکر رپورٹ تیار کرے اسمبلی میں پیش کی جائے،انہوں نے کہا کہ صوبائی خود مختاری میں کٹوتی کی حمایت نہیں کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد