ڈالر کے بعد اب سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی

ڈالر کے بعد اب سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی
ڈالر کے بعد اب سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر آ گئی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں ڈالر ہے کہ نیچے آنے کانام ہی نہیں لے رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مسلسل مندی کا رجحان ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 88 پوائنٹس پر تھا تاہم ایک گھنٹے کے بعد اس میں معمولی بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 34 ہزار 261 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری کا رجحان جاری نہ رہ سکا اور جیسے ہی ڈالر مہنگا ہونے کی خبریں عام ہوئیں تو ساتھ ہی دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندھی کا رجحان پیدا ہو گیا ۔

100 انڈیکس میں 540 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 33 ہزاور 547 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے تاہم اس میں ابھی تک بہتری آنا شرو نہیں ہوئی ۔دوسری جانب صبح سویرے ڈالر کی قدر میں بھی انٹر بینک میں دو روپے 34 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اس وقت ڈالر 164 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث اس کا اثر براہ راست شہریوں کی زندگی پر ہوتا ہے ۔

مزید : بزنس