بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125رنز سے شکست دے دی ۔بھارتی سرماﺅں نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے جس کے جواب میں کالی آندھی صرف 143رنزپر ہی ڈھیر ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو 29 کے مجموعی سکور پر اوپنر روہت شرما 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 98 کے مجموعی سکور پر لوکیش راہول بھی 48 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ بھارتی ٹیم کا مجموعی سکور 126 پر پہنچا تو اس موقع پر وجے شنکر 14 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ویرات کوہلی72سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔کدار جادیو 7سکور بنا کر آوٹ ہوئے اور ہر دیک پانڈیا 46سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد شامی کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ایم ایس دھونی 56رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کے روچ نے 3،جیسن ہولڈر اور کوٹلر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 6،امبرس 31،ہوپ 5،پورن 28،ہیٹمیر18،جیسن ہولڈر6،برتھ ویٹ1،ایلن 0،کوٹلر10اور تھامس 6سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔بھارت کے محمد شامی نے 4جبکہ چاہل اور بمراہ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید : کھیل