لاہور ہائیکورٹ ،منی لانڈرنگ میں حمزہ شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ ،منی لانڈرنگ میں حمزہ شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی ...
لاہور ہائیکورٹ ،منی لانڈرنگ میں حمزہ شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی ضمانت منظور

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ میں حمزہ شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی اورجسٹس احمدنعیم پرمشتمل بنچ نے سماعت کی،مشتاق چینی نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ حمزہ اورسلمان شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ کے طورپربیان ریکارڈکرادیا،بیان میں رقوم ٹرانسفرکے تمام حقائق بیان کردیئے،عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مشتاق چینی کی ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور