قومی اسمبلی ،شہبازشریف کے سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں شورشرابا

قومی اسمبلی ،شہبازشریف کے سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں ...
قومی اسمبلی ،شہبازشریف کے سلیکٹڈ وزیراعظم کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں شورشرابا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاکہ ایوان میں گیس،بجلی اور توانائی کی بات ہورہی ہے،گزشتہ 24گھنٹے میں ڈالر کی قیمت میں7روپے اضافہ ہوگیا،قومی خزانے پر700ارب روپے کا قرض بڑھ گیا،اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے ایک بارپھر سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعمال کیا ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے سلیکٹڈ کا لفظ حذف کرادیا،شہباز نے کہا کہ سلیکٹڈ نہیں کہنے دے رہے تو لایا ہوا وزیراعظم کہہ دیتاہوں،اس پر حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ریمارکس پر احتجاج کیا،شہبازشریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہا کرتے تھے ڈالر ایک روپیہ بڑھ جائے تو قومی خزانے پر بوجھ پڑتا ہے،قومی خزانے پر 24گھنٹوں میں 700ارب روپے کا بوجھ پڑا،انہوں نے کہا کہ آج غریب اور کسان مرگیا، حکومت غریبوں کو مارنے کا پروگرام لائی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد